Home1

/Home1
Home1 2017-05-23T13:33:07+00:00

اس ویب سائٹ کو آپ کی دینی معلومات میں اضافہ کےلئے جاری کیا گیا ہے۔ اس میں مزید بہتری اور ترقی کےلئے ہم آپ کی تجاویز ومشوروں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔۔۔۔نگران اعلی

احادیثِ نبوی

اسلامی تعلیم

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن کا ایک حصہ یہ تھا کہ اللہ کی اطاعت وفرمانبرداری کا قلادہ انسان کی گردن میں ڈال دیں۔ اور دوسرا حصہ یہ تھا کہ انسان کی اطاعت وفرمانبرداری کا قلادہ اس کی گردن سے اتار پھینکیں۔ یہ دونوں کام آپ کے مقصد بعثت میں شامل تھا اور دونوں کی اہمیت یکساں تھی۔

وہ الگ تھلگ رہنے والا نیک پسند انسان جس کے اندر کسی نے چالیس برس تک سیاسی دلچسپی کی بو بھی نہ پائی تھی۔ یکایک اتنا زبردست ریفارمر اور مدبر بن کر ظاہر ہوا کہ 23 سال کے اندر اس نے 12 لاکھ مربع میل میں پھیلے ہوئے ریگستان کے منتشر، جنگجو، جاہل سرکش، غیر متمدن اور ہمیشہ آپس میں لڑنے والے قبائل کو، ریل اور تار اور ریڈیو اور پریس کی مدد کے بغیر ایک مذہب، ایک تہذیب، ایک قانون، اور ایک نظام حکومت کا تابع بنادیا۔ اس نے ان کےخیالات بدل دیئے۔ ان کی ناشائستگی کو اعلی درجہ کی شائستگی میں، ان کی وحشت کو بہترین مدنیت میں، ان کی بدکرداری اور بداخلاقی کو صلاح وتقوی اور مکارم اخلاق میں، ان کی سرکشی او ر انارکی کو انتہائی درجہ کی پابندی قانون اور اطاعت امر میں  تبدیل کردیا۔ اس بانجھ قوم کو جس کی گود میں صدیوں سے کوئی ایک بھی قابل ذکر انسان پیدا نہ ہواتھا، اس نے ایسا مردم خیز بنایا کہ اس میں ہزار در ہزار اعاظم رجال  اٹھ کھڑے ہوئے اور دینا کو دین  اوراخلاق اور تہذیب کا درس دینے کےلئے چہاردانگ عالم میں پھیل گئے۔